Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کے 8علاقوں میں آج سے 3دن تک بارش کا امکان ہے، ماہرین

  ریاض - - -- -  ماہرین موسمیات نے توقع ظاہر کی ہے کہ سعودی عرب کے 8علاقوں میں سہ روزہ بارش کا امکان ہے۔ آج جمعہ سے آغاز ہو گا۔ مختلف علاقوں میں بارش الگ درجے کی ہو گی۔ شروعات گرج چمک او رگرد آلود ہواؤں سے ہوگی۔ تبوک ، مدینہ منورہ کے علاقوں اور ساحلی مقامات پر حد نگاہ 2کلو میٹر تک محدود ہو جائیگی۔ محکمہ موسمیات کے ماتحت پیشگی انتباہی مرکز نے خبردار کیا ہے کہ جمعہ کو صبح سویرے سے اتوار کی صبح تک ریاض، قصیم ، حائل ،حدود شمالیہ ، الجوف، مدینہ منورہ، تبوک اور الشرقیہ ریجنز میں بارش ہو گی۔ حائل ، مدینہ منورہ اور القصیم میں جمعہ کو 11بجے سے اتوار ایک بجے تک بارش کا سلسلہ رہے گا۔ الجوف اور حدود شمالیہ میں جمعہ کو صبح 6بجے سے اتوار کورات ایک بجے تک بارش ہوگی۔ ریاض اور الشرقیہ میں جمعہ کو دوپہر ایک بجے سے اتوار کو دوپہر ایک بجے تک بارش کا سلسلہ چلے گا جبکہ تبوک میں جمعہ کو  ایک بجے سے ہفتے کی رات 9بجے تک بارش ہو گی۔ توقعات یہ بھی ہیں کہ ہفتے کو کہیں موسلادھار اور کہیں اوسط درجے کی بارش ہو گی۔ مکہ مکرمہ کے پہاڑی علاقوں اور مشرقی مقامات پر بھی بارش کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں:- - - - موبائل پر انعام نکلنے کی نوید سنا کر لوٹنے کا سلسلہ دوبارہ شروع

شیئر: