25ہزار ریال انعام کی تردید
ینبع۔۔۔۔وزارت محنت و سماجی بہبود نے واضح کیا ہے کہ گزشتہ برسوں کے دوران آجر کو ماہانہ رقم دینے والے کو مستندرپورٹ کرنے پر 25ہزار ریال کے انعام کی اطلاع غلط ہے۔تفصیلات کے مطابق وزارت محنت سے ویب سائٹ کے ذریعے مقامی شہری نے دریافت کیا تھا کہ سوشل میڈیا پر اطلاع گردش کررہی ہے کہ اگر کوئی شخص آجر کو گزشتہ برسوں کے دوران ماہانہ رقم دیتا رہا اور وہ اس کی رپورٹ ثبوت کے ساتھ مکتب العمل میں کرادے تو ایسی صورت میں اسے 25ہزا رریال بطور انعام دیئے جائیں گے۔ آیا یہ اطلاع درست ہے یا غلط۔؟ وزارت محنت نے اپنے سرکاری اکاؤنٹ پر تردید کرتے ہوئے لکھا کہ ایسا کچھ نہیں۔ جو لوگ مذکورہ دعویٰ کررہے ہیں وہ رائے عامہ کو گمراہ کررہے ہیں۔