ترک ڈرائیور کو 10برس قید کی سزا ہوسکتی ہے
انقرہ۔۔۔ترک حکام استنبول ایئرپورٹ جانے والے سعودی شہری کو دھودکہ دینے والے ترک ٹیکسی ڈرائیور کی تلاش میں سرگرم ہوگئے۔ اسے 10برس تک قید کی سزا ہوسکتی ہے۔ تفصیلات کے مطابق سعودی شہری نے استبول میں اپنی چھٹی گزاری ۔ریاض آنے کیلئے صبیحہ ایئرپورٹ ٹیکسی کی نصف گھنٹے کی مسافرت پر واقع تھا۔ ترک جریدے کے مطابق ٹیکسی ڈرائیور نے سعودی شہری کو ناواقفیت کا فائدہ اٹھاکر استنبول کی سڑکوں پر گھمادیا اور اسے طیارہ اڑنے سے صرف 25منٹ پہلے ایئرپورٹ پہنچایا ۔سعودی شہری مطلوبہ پرواز سے سفر نہ کرسکا۔ اس نے ترک پولیس اسٹیشن پہنچ کر شکایت درج کرائی۔ ترک ذمہ داران کا کہنا ہے کہ ڈرائیور کو3سے 10برس قید کی سزا ہوسکتی ہے۔