Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹارکٹیکا کے کھربوں ٹن وزنی آئس برگ نے نئی تحقیق کی راہ ہموار کردی

 لندن .... جولائی2017ءمیں انٹارکٹیکا کے کھربوں ٹن وزنی اور بہت بڑے آئس برگ ”لارسن“ میں دراڑیں پڑنے کی خبریں آئی تھیں او رپھر چند ہی دنوں بعد یہ بڑا پہاڑ نما آئس برگ اپنے مرکزی حصے سے الگ ہوکر بحر انٹارکٹیک میں مل گیا تھا۔ سائنسدانوں نے اسے A68آئس برگ کا نام دیا تھا اور کہاتھا کہ یہ 5800مربع کلو میٹر پر محیط تھا،یعنی اسکا رقبہ امریکی شہر ڈیلور کے سائز کے برابر تھا۔ اب اتنے دنوں بعد جو باتیں سامنے آرہی ہیں، ان سے پتہ چلتا ہے کہ اب سے ایک لاکھ20ہزار سال قبل بھی سمندر کی اندرونی سطحوںمیں برفیلے پہاڑ تشکیل پاتے تھے۔ اب سائنسدانوں نے دوبارہ اسی علاقے میں پڑاﺅ ڈال دیا ہے اور وہ اس امید پر ہیں کہ علاقے میں مزید تحقیقی کام کیا جائے تو خفیہ ایکو سسٹم کے اسرار سامنے آسکتے ہیں۔

شیئر: