Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نئے اسمارٹ چشمے ہمیں پھر ”عینک والا“ بنادیں گے

نیویارک .... انسان کے زیر استعمال رہنے والی مختلف چیزیں جو اسے زیادہ دلکش اور قابلِ دید بناتی ہیں ان میں اس کے ملبوسات کا بڑا ہاتھ ہوتا ہے تاہم چشمے بھی شخصیت کو ایک نیا رنگ دیتے ہیں۔ بصریات کے ایک ماہر جمائسکاسکیو کا کہناہے کہ وقت کے ساتھ ساتھ چشموں کی بھی ہزارو ںاقسام بازار میں آچکی ہیں جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ چشموں کا استعمال اور فیشن یقینی طور پر بڑھ جائیگا کیونکہ اب جو جدید ترین چشموں کی کھیپ آرہی ہے ان میں اس قسم کے چشمے بھی ہیں جنہیں کمپیوٹر سے آراستہ کیا جاسکتا ہے او ریہ سب کچھ جدید ٹیکنالوجی میں ہونے والی پیشرفت کی وجہ سے ہورہا ہے۔ کمپیوٹر کا حامل چشمہ گوگل گلاس فیشیل کمپیوٹرکے نام سے جانا جارہا ہے۔ جلد ہی کمپنی اسکے مختلف ڈیزائن کی قیمتوں اور خصوصیات کے بارے میں تفصیلی رپورٹ جاری کرنے والی ہے۔ بہت سے لوگوں کا کہناہے کہ کمپیوٹر سے لیس نیا چشمہ دوسرے لوگوں کو اشتعال بھی دلاسکتا ہے کیونکہ وہ اس چشمے کو دیکھ کر اپنے دل میں طرح طرح کے خیالات لاسکتے ہیں اور لوگوں کو گمان ہوسکتا ہے کہ انکی ذاتیات میں بیجا مداخلت کی جارہی ہے۔
 
 

شیئر: