Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مصری فورسز اور عسکریت پسندوں میں جھڑپیں

 قاہرہ۔۔۔مصرجزیرہ نماسینائی میں عسکریت پسندوںکیساتھ جھڑپ میں 7 فوجی اہلکار ہلاک  اور 9زخمی ہو گئے ہیں۔ جمعہ کو مصری وزارت دفاع کی جانب سے جاری کردی بیان میں کہا گیا کہ یہ اہلکار جزیرہ نما سینائی میں عسکریت پسندوں کیخلاف شروع کئے گئے کریک ڈاؤن کے دوران مارے گئے۔ان کارروائیوں میں71 عسکریت پسندوں کو ہلاک جبکہ 5کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا گیا ہے۔ان کے علاوہ عسکریت پسندوں کی حمایت کرنے کے الزام میں 1800سے زیادہ افراد کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :بچے کو سوٹ کیس میں بند کر کے اسمگل کرنے پر جرمانہ

شیئر: