Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

داعشی جنگجوئوں کی 4بیویاں اور27بچے روس کے حوالے

 بغداد۔۔۔عراق نے داعش میں شمولیت اختیار کرنے والے روسی جنگجوئوں کی 4 بیویوں اور 27 بچے روسی حکام کے حوالے کردیا۔جمعہ کو ترجمان عراقی محکمہ خارجہ احمد مہاجوب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ بے دخل کئے جانے والے افراد کے دہشتگردی میں ملوث ہونے کے ثبوت نہیں ملے ۔عراق میں غیر قانونی طور پر داخل ہونے کی وجہ سے روس میں ان کیخلاف مقدمہ چلایا جائے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل عراقی میڈیا میں یہ خبریں گردش میںتھیں کہ داعش جنگوئوں کی 1500 بیویوں اور بچوں کو حکام نے گرفتار کیا ہے اور ان کی قسمت کے بارے میں ان کے متعلقہ ملکوں سے رابطہ کیا جا رہا ہے۔

شیئر: