مقبوضہ بیت المقدس ۔۔۔اسرائیلی ٹیلی ویژن نیوز سروے کے مطابق 50 فیصد اسرائیلی شہریوں نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نتنیاہوکو بدعنوانی کے الزامات کی وجہ سے استعفیٰ دینا چاہئے۔ 33 فیصد جواب دہندگان نے کہا کہ انہیں اپنے عہدے پر رہنا چاہئے۔ سروے کے مطابق 42 فیصد افراد نے قبل از وقت انتخابات کی حمایت کی جبکہ 36 فیصد نے مخالفت کی اور نومبر 2019 میں شیڈول کے انتخابات تک انتظار کرنے کی ترجیح دی۔