Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تداول آل شیئر انڈیکس میں مزید اضا فہ، سرمایہ کاروں کو 11ارب ریال کا فائدہ

مالیاتی نتائج کے ساتھ ڈیویڈنڈ کے متعد د اعلانات، الراجحی بینک کا ڈیویڈنڈ سب سے زیادہ
غیاث الدین ۔ جدہ
گزشتہ ہفتے بھی خام تیل کی قیمت میں 1.78فیصد اضافہ دیکھا گیا ۔ اس کے ساتھ ہی سعودی اسٹاک مارکیٹ میں تداول آل شیئر انڈیکس 66پوائنٹس کے مدو جزر کے بعد 1475پوائنٹس کے اضافے کے بعد 7525.22پوائنٹس پر بند ہوا۔ انفرادی کمپنیوں میں سعودی انڈسٹریل ایکسپورٹ کو فوقیت حاصل رہی جس کی قیمت 31.74فیصد کے گرانقد راضافے کے بعد 242.40ریال پر پہنچ گئی۔ فائدے کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر سارکو رہی۔ نقصان کے لحاظ سے الوفا انشورنس ٹاپ پر رہی۔ حجم کے لحاظ سے دالارکان ٹاپ پر رہی جس میں 173ملین حصص کی خرید و فروخت ہوئی اور اسکی قیمت 0.30فیصد اضافے کے بعد9.98 ریال پر اختتام پذیر ہوئی۔ سرمایہ کاری کے لحاظ سے النماءبینک ٹاپ پر رہی جس میں 1.8ارب ریال کی سرمایہ کاری کی گئی۔ انرجی سیکٹر میں پیٹرو رابغ کی قیمت 2.88 فیصد کے مزید اضافے کے بعد 23.55ریال پر پہنچ گئی ۔ اس طرح سال کے شروع سے اب تک پیٹرو رابغ کی قیمت میں 43.25فیصد اضافہ ہوچکا ہے جبکہ سعودی انڈسٹریل ایکسپورٹ کی قیمت میں 62.01فیصد اضافہ ہوچکا ہے۔ گزشتہ ہفتے متعدد کمپنیوں کی طرف سے مالیاتی نتائج کے ساتھ ڈیویڈنڈ کے اعلانات بھی سامنے آئے جن میں سافکو ، عریبین سیمنٹ، نیشنل میڈیکل کیئر نے 10، 10فیصد ڈیویڈنڈ تقسیم کرنے کے اعلانات کئے جبکہ الراجحی بینک کا ڈیویڈنڈ سب سے اعلیٰ رہا جس نے 25فیصد ڈیویڈنڈ تقسیم کرنے کا اعلان کیا۔ اسکے بعد اس کی قیمت میں 1.01فیصد اضافے کے بعد 74.99ریال پر اختتام پذیر ہوئی۔

شیئر: