ریاض (ذکاءاللہ محسن) پاکستانی کمیونٹی کی معروف شخصیت ڈاکٹر منصور میمن کے والدبابا سائیں غلام محمد میمن شدید بیماری کے باعث جدہ کے مقامی اسپتال کے آئی سی یو میں داخل ہیں۔ سابق سیکریٹری سندھ کیلئے ریاض میں مقیم پاکبانوں نے جلد صحت یابی کی دعا کی ہے جبکہ سابق وفاقی وزیر چوہدری شہباز، چوہدری نصیر اور سفیر پاکستان ہشام بن صدیق سمیت مختلف ممالک کے سفراءنے بھی ڈاکٹر منصور میمن سے والد کی خیریت دریافت کی۔ ڈاکٹر منصور نے بتایا کہ اب انکے والد صحتیاب ہونے لگے ہیں۔