Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موبائل ورلڈ کانگریس: کیا کچھ نیا آنے والا ہے؟؟؟‎

رواں ہفتے بارسلونا میں موبائل ورلڈ کانگریس کا آغاز ہو جائے گا۔ چار روز تک جاری رہنے والے اس کانگریس میں تمام بڑی اسمارٹ فون کمپنیاں اپنی نئی مصنوعات متعارف کروانے جا رہی ہیں۔ سامسنگ کمپنی اس موقع پر سامسنگ گیلکسی ایس 9 اور ایس 9 پلس متعارف کروائے گی۔ اس اسمارٹ فون میں کمپنی سلو مو کیمرا ، لو لائٹ شوٹنگ اور تھری ڈی جیسے فیچرز پیش کرے گی۔نوکیا کمپنی کانگرس میں نوکیا 7 پلس اور نوکیا 1 اسمارٹ فون متعارف کروائے گی۔ نوکیا 4 ، نوکیا 8 پرو اور نوکیا 9 متعارف کروانے سے متعلق بھی خبریں گردش کر رہی ہیں۔ سونی کمپنی اس موقع پر سونی ایکسپیریا ایکس زیڈ 2 اور ایکسپیریا ایکس زیڈ 2 کمپیکٹ متعارف کروائے گی۔ایل جی کمپنی ایل جی وی 30 کا نیا ورژن ، ایل جی کے 8 اور ایل جی کے 10 متعارف کروائے گی۔ ہواوے کمپنی 25 فروری کو اپنے ایونٹ میں پی 20 اور پی 11 اسمارٹ فون پیش کرے گی۔ اسوس کمپنی بھی اس موقع پر تین نئے اسمارٹ فون پیش کرے گی جس میں زینفون 5 ، زینفون 5 لائٹ اور زینفون 5 میکس شامل ہیں۔ زیڈ ٹی ای کمپنی بلیڈ وی 9 اسمارٹ فون جب کہ ایلکاٹیل کمپنی موبائل ورلڈ کانگریس میں ایلکاٹیل 5 ، ایلکاٹل 3 وی اور ایلکاٹیل 1 ایکس اسمارٹ فون پیش کرے گی۔

شیئر: