Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

افغانستان : حملوں میں 18فوجی ہلاک

کابل۔۔۔ افغانستان کے مغربی صوبہ فرح میں  افغان فوجی اڈے پر طالبان عسکریت پسندوں کے حملہ میں 18 فوجی ہلاک ہو گئے ۔  عالمی میڈیا نے ہفتہ کو افغان  وزارت دفاع کے ترجمان دولت وزیر کے حوالہ سے بتایاکہ عسکریت پسندوں کے ایک گروپ نے فرح کے ضلع بالا بلوک میں فوجی اڈے پر رات گئے حملہ کیا جس کے نتیجہ میں  18 فوجی ہلاک جبکہ 2 زخمی ہو گئے ۔ ہم نے اس علاقہ میں  مزید بھیج دی ہے۔ طالبان نے اس حملہ کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔ادھرکابل میں خود کش حملے میں ایک شخص ہلاک جبکہ 6 زخمی ہوگئے۔ایرانی ٹی وی نے فرانس کے قومی خبر رساں ادارے کے حوالہ سے بتایا ہے کہ افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ڈپلومیٹک انکلیو کے قریب خود کش بمبار نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

شیئر: