Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایران نے ایٹمی معاہدے سے دستبرداری کا عندیہ دیدیا

 تہران۔۔۔ ایران کے نائب وزیر خارجہ عباس عراقجی کا کہنا ہے کہ اگر ایران کو جوہری معاہدے کے مقابل اقتصادی خصوصیات حاصل نہ ہوئیں اور بڑے بینکوں نے تہران کے ساتھ معاملات سے گریز کا سلسلہ جاری رکھا تو اْن کا ملک 2015 میں دستخط شدہ جوہری معاہدے سے دست بردار ہو جائے گا۔ انہوں نے واضح کیا کہ اگر یہی پالیسی جاری رہی تو ہم ایسے معاہدے کو باقی نہیں رکھ سکتے جس سے ہمیں کوئی فائدہ نہ
 پہنچے ۔جولائی 2015 میں ایران اور6 بڑی طاقتوں برطانیہ ، چین ، فرانس ، جرمنی ، روس اور امریکہ کے درمیان معاہدہ طے پایا تھا۔ اس معاہدے کے تحت ایران کو پابند بنایا گیا کہ وہ اقتصادی پابندیوں کو اٹھائے جانے کے مقابل اپنے جوہری پروگرام میں کمی کرے گا۔دریں اثناء اقوام متحدہ کا جوہری توانائی ادارے نے کہا کہ وہ اس نتیجے پر پہنچا ہے کہ 2015 ء کے بین الاقوامی معاہدے پر عمل درآمد کرتے ہوئے ایران اپنے جوہری پروگرام کو محدود کر رہا ہے جس کا مقصد نیوکلیئر ہتھیار تشکیل دینے کیکام کو ترک کرنا ہے۔

شیئر: