Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

لوگوں کو ہراساں کرنے اور آوارگی پر 295 نوجوان گرفتار

حیدرآباد ......پرانا شہر حیدرآباد کے کئی علاقوں میں کل رات دیر گئے ساوتھ زون پولیس کی جانب سے مہم چلاتے ہوئے سڑکوں پر آوارہ گردی کرنے والے نوجوانوں کو حراست میں لے لیا۔ان حراست میں لئے گئے نوجوانوں کی ان کے والدین کی موجودگی میں کونسلنگ کی گئی۔ڈی سی پی ساوتھ زون وی ستیہ نارائناکی قیادت میں 15پولیس اسٹیشنوں کے حدود میں کئی مقامات پربڑے پیمانہ پر یہ مہم چلائی گئی۔رات میں سڑکوں پر آوارہ گردی ، ہراسانی کرنے والے 295نوجوانوں کو حراست میں لیا گیا۔ان میں چا ر نابالغ بھی شامل ہیں۔لڑکیوںکو ہراساں کرنا،راتوں کو آوارہ گردی کرنا،  غیر ضروری طورپر جھگڑے کرنا ان کا معمول بن گیا تھا۔
 

شیئر: