Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

تھرموکول کی مدد سے ٹوائلٹ کی تعمیر

پونا .... ہندوستان میں ٹوائلٹ کی کمی کا مسئلہ ختم کرنے کے سلسلے میں پونا کے ایک شخص نے تھرمو کول کی کی مدد سے ٹوائلٹ تعمیر کرنے کا انوکھا کارنامہ انجام دیا ہے۔ رامداس کی کمپنی نے تھرموکول کے ٹوائلٹ بناکر اس پر سیمنٹ کی کوٹنگ کی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ یہ ٹوائلٹ صرف 2گھنٹے میں تیار ہوجاتا ہے۔ رامداس نے کہا کہ ہم نے تو یہ ٹوائلٹ ایسی لڑکیوں کو بھی گفٹ کئے ہیں جن کے پاس ٹوائلٹ بنانے کیلئے رقم نہیں۔ اب تک 25لڑکیوں میں یہ ٹوائلٹ تقسیم کرچکے ہیں۔ پورے ملک میں اس وقت تک ہم 22ہزا ر ٹوائلٹ فروخت کرچکے ہیں۔ ٹوائلٹ بنانے کا کام ”نہ نفع نہ نقصان“ کی بنیاد پر کیا جارہا ہے۔ مختلف تنظیموں اور حکومتوں نے انکے اس کارنامے پر انہیں ایوارڈ دیئے ہیں۔ 2007ءمیں انکا نام لمکا بک آف ریکارڈ میں بھی آچکا ہے۔ آسٹریلیا اور یوروگوائے نے بھی انہیں ایوارڈ دیئے ہیں۔ انکا کہناہے کہ میری کمپنی 1993ءسے تھرموکول مشینیں بنا رہی ہے جو 45ملکوں میں برآمد کی جاتی ہیں۔ ہندوستان کا 80فیصد تھرموکول میری کمپنی تیارکرتی ہے۔
 

شیئر: