پیٹرول کی پیداوار میں کمی پر عائد پابندی میں مزید توسیع کا امکان ہے ، الفالح
ریاض.... سعودی وزیر پیٹرولیم و قدرتی وسائل خالد الفالح نے توقع ظاہر کی ہے کہ پیٹر ول کی پیداوار کم کرنے پر عائد پابندیاں 2019 تک مزید نرم ہو سکتی ہیں ۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے حوالے سے سبق نیوز کا کہنا ہے کہ خالد الفالح نے روس کی جانب سے اوپیک سے بھر پور تعاون کا بھی خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ اوپیک کی جانب سے پیٹرول کی پیداوار کم کرنے کی پابندی میں مزید توسیع ہو سکتی ہے ۔ " راک آئل " کے حوالے سے سعودی وزیر کا کہنا تھا کہ امریکی راک آئل کی پیداوار میں اضافہ خوش آئند ہے جبکہ مارکیٹ میں اس تیل کی طلب بھی موجود ہے ۔ الفالح نے مزید کہا کہ ہمیں امید ہے کہ ہندوستان آئل کی صنعت میں سعودی عرب کےلئے بڑا سرمایہ دار ثابت ہو گا ۔ انہوںنے مزید کہا کہ جنوری سے مارچ تک پیٹرول کی برآمدات 70 لاکھ بیرل یومیہ تک ہو گی تاہم مارکیٹ میں رونما ہونے والی کثیر المیعاد تبدیلیوں سے ہمیں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہیں ۔