Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی آرامکو ہندوستان میں تیل تنصیبات حصص کیلئے کوشاں

نئی دہلی .... ہندوستانی وزیر توانائی دھرمیندر بردان نے بتایا ہے کہ سعودی آرامکو مہاراشٹر میں کروڈ آئل ریفائنری اور آندھرا پردیش میں پیٹرو کیمیکل کمپلیکس کے حصص خریدنا چاہتی ہے۔ انہوں نے سعودی وزیر توانائی خالد الفالح سے ملاقات کے بعدمنی کنٹرول ویب سائٹ پر تحریر کیا کہ سعودی آرامکو آئندہ مرحلے میں اسٹراٹیجک، تیل ذخائر کے سلسلے میں ہندوستان کیساتھ شراکت میں دلچسپی لے رہی ہے۔ ہندوستان جلد ہی اسٹراٹیجک تیل ذخائر کا منصوبہ نافذ کرنے والا ہے۔ ہندوستانی وزیر نے کہا کہ اب ہم آرامکو کی خواہش کو عملی جامہ پہنانے کے طور طریقوں کا جائزہ لے رہے ہیں۔ انہوں نے اس سلسلے کی مزید تفصیلات نہیں بتائیں۔ ہندوستانی وزیر نے کہا کہ ہند کیلئے سب سے زیادہ معتبر شریک سعودی عرب ہے۔ وہی ہماری تیل کی بیشتر ضروریات پوری کررہا ہے۔ ابوظبی نیشنل پیٹرولیم کمپنی بھی پیٹرو کیمیکل کمپلیکس اورآئل ریفائنری کے حصص حاصل کرنے کی خواہا ں نظرآرہی ہے۔

شیئر: