Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اسلام آباد یونائیٹڈ کیخلاف پشاور زلمی کی 34 رنز سے فتح

دبئی: پشاور زلمی نے پی ایس ایل کے چوتھے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کو34رنز سے ہرا دیا۔ 177 رنز کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ مقررہ 20 اوورز میں 9وکٹوں پر 142 رنز بنا سکی۔اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو کارگر ثابت نہ ہوا۔پشاور زلمی کے اوپنر کامران اکمل نے 3 چھکوں اور 7چوکوں کی مدد سے نصف سنچری 53رنز بنائے۔ تمیم اقبال نے 39 رنز اجبکہ اسمتھ اور محمد حفیظ نے 30،30رنزبناکر مجموعی اسکور 176رنز تک پہنچا دیا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی بیٹنگ ابتدا میں ہی لڑکھڑا گئی اور 4 وکٹیں 25 رنزپر گر گئیں۔ 73رنز پر اسلام آباد یونائیٹڈ کے 8کھلاڑی آوٹ ہو چکے تھے۔ فہیم اشرف نے ون مین شو کا مظاہرہ کرتے ہوئے 54رنز کی ناٹ آوٹ اننگز کھیلی جس میں 6چوکے اور 2چھکے شامل تھے لیکن اس وقت بہت دیر ہو چکی تھی اور ہدف تک رسائی کیلئے دوسرا بلے باز نہیں تھا۔پشاور زلمی کے عمید آصف نے23رنز کے عوض 4 وکٹیں حاصل کیں اور مین آف دی میچ رہے ، ابتسام شیخ نے 20رنز دیکر3 وکٹیں حاصل کیں۔ 

شیئر: