جنوبی سوڈان کے فوجی افسران سے جنگی جرائم کا ارتکاب ہوا، اقوام متحدہ
اقوام متحدہ۔۔۔اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں نے کہا ہے کہ انہوں نے جنوبی سوڈان کی فوج کے40 سے زائد افسران کی نشاندہی کی ہے جنہوں نے امکاناً جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کا ارتکاب کیا ہے۔ یہ اقوام متحدہ کی سابق رپورٹوں سے انحراف ہے، جن میں صرف جرائم کی نشاندہی کی گئی تھی اور اْس میں مبینہ ملزمان کے نام شامل نہیں تھے۔ اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں کا تعلق عالمی ادارے کے کمیشن برائے انسانی حقوق سے ہے۔ تفتیش کاروں کے مطابق فوجی افسران کی نشاندہی شواہد اور انٹرویوز کے بعد کی گئی ہے۔