پانی کا بل قسطوں میں ادا کرنا ممکن
ریاض ... نیشنل واٹر کمپنی نے اعلان کیا ہے کہ صارفین بل قسطوں میں ادا کرسکتے ہیں ۔ انہیں اسکی باقاعدہ درخواست دینا ہوگی۔ کمپنی نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر اطلاع دیتے ہوئے واضح کیا کہ آپ ای بل حاصل کرکے قسطوں میں اداکرنے کی درخواست دیدیں تاکہ ادائیگی تعطل کا شکار نہ ہو اور پانی کی سروس آپ کو مسلسل ملتی رہے۔ مقامی شہری سروس سینٹر پہنچ کر قسطوں کی درخواست دے سکتے ہیں۔