Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امدادی سامان کے مزید 54 ٹرک شام پہنچ گئے

’اب تک 114 ٹرک شام پہنچ چکے ہیں جبکہ 13 طیارے روانہ کئے گئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی عرب سے شامی عوام کی مدد کے لیے مزید 54 ٹرک سرحد عبور کرچکے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کنگ سلمان سینٹر کی طرف سے شامی عوام کی مدد کے لیے فضائی پل کے ساتھ بری پل بھی قائم کردیا گیا ہے۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’امدادی سامان کے ٹرکوں میں خشک راشن، ادویہ، خیمے اور سیلپنگ پیگز وغیرہ ہیں‘۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’شامی عوام کی مدد کے لیے اب تک 114 ٹرک شام پہنچ چکے ہیں جبکہ 13 طیارے روانہ کئے گئے ہیں‘۔

شیئر: