دلہن نے دوست سے مل کردولہا کو زندہ جلا دیا
جنگاؤں۔۔۔۔تلنگانہ کے جنگاؤں میں 20سالہ لڑکی نے اپنے دوست کے ساتھ مل کر اپنے منگیتر 22سالہ کے بی یکیا نامی نوجوان پر پٹرول ڈال کر آگ لگا دی ۔اسے انتہائی نازک حالت میں تلنگانہ کے پرائیویٹ اسپتال میں داخل کیا گیا جہاں اُس کی موت ہوگئی۔نوجوان نے موت سے قبل اپنے بیان میں بتایاکہ اس کی منگیتر ارونا نے اپنے دوست بال سوامی کے ساتھ مل کر گھر کے باہر مجھ پر حملہ کیا اور بری طرح زخمی کرنے کے بعد پٹرول ڈال کر آگ لگا دی ۔پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ دائر کرکے کارروائی شروع کردی۔