حیدرآباد..... کونارک ایکسپریس ٹرین کی ایک بوگی میں دھماکہ خیز اشیا ء پر مشتمل ڈبے ملے ۔ یہ ٹرین ممبئی سے بھونیشور جارہی تھی ۔بوگی نمبرایس11کی برتھ نمبر57میں کافی دیر سے دو ڈبے رکھے ہوئے تھے۔اس ٹرین کے ساوتھ سنٹرل ریلوے ڈیویثرن کے کھمم اور ورنگل اسٹیشنوں کے درمیان مدھیرا ریلوے اسٹیشن پہنچنے پر مسافرین کو ان ڈبوںپر شبہ ہوا جنہوں نے ٹرین میں موجود ریلوے کے ایک کانسٹیبل کواس بات کی اطلاع دی جس پر اس ٹرین کو کھمم میں رکوا کر بم اسکواڈ کو طلب کیاگیا ۔تلاشی پر ایک ڈبے میں بیٹری اور دوسرے میںدھماکو اشیا پائی گئیں جس کے بعد کھمم پولیس اور ریلوے پولیس نے بڑے پیمانہ پر اس ٹرین کی تلاشی لی۔پولیس اس بات کا پتہ چلانے کی کوشش کر رہی ہے کہ کس نے ان نیلے رنگ کے ڈبوں کو ٹرین کی بوگی میں رکھا تھا۔