لیجنڈ بننے کی خواہش ہے، شاہ رخ
بالی وڈ کے کنگ اداکار شاہ رخ خان نے کہا ہے کہ وہ لیجنڈ بننے کے خواہشمند ہیں۔بالی وڈ کنگ ایک تقریب میں بطور خصوصی مہمان شریک ہوئے جہاں خطاب کرتے ہوئے انہوںنے کہا کہ وہ سپراسٹار نہیں بلکہ ایک لیجنڈ اداکار بننے کی خواہش رکھتے ہیں۔ وہ خود پر سے سپراسٹار کا ٹیگ ہٹاکر اپنے آپ کو ایک لیجنڈ اداکار کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ گزشتہ سالوں میں سینما اور فلم کے مواد میں بڑی تبدیلیاں آئی ہیں۔