Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پریٹی زنٹا کا دوست کے خلاف مقدمہ

بالی ووڈ اداکارہ پریٹی زنٹا  کوہراساں کرنے، بدکلامی کرنے اور ڈرانے دھمکانے کے مقدمے میں اداکارہ کے دوست کے خلاف عدالت میں چارج شیٹ جمع کرادی گئی۔پولیس کی جانب سے اداکارہ کے سابق کاروباری دوست نیس واڈیا کے خلاف ممبئی کی عدالت میں چارج شیٹ جمع کرائی گئی ہے۔خیال رہے کہ نیس واڈیا اور پریٹی زنٹا انڈین پریمیئر لیگ  کی ٹیم کنگز الیون پنجاب کے مشترکہ مالک ہیں، جن کے ماضی میں انتہائی قریبی تعلقات بھی رہے ہیں۔پریٹی زنٹا نے اپنے دوست نیس واڈیا کے خلاف 4 سال قبل ہراساں کرنے کی شکایت درج کروائی تھی۔ اب انکے خلاف باقاعدہ مقدمہ درج کرکےچارج شیٹ عدالت میں جمع کرادی گئی ہے۔پولیس نے نہ صرف مقدمہ درج کرلیا بلکہ نیس واڈیا کے خلاف 500 صفحات پر مبنی چارج شیٹ بھی ممبئی کی کورٹ میں پیش کردی۔نیس واڈیا نے اپنی ضمانت بھی کروالی۔
 

شیئر:

متعلقہ خبریں