Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

علی صالح کی قبر کہاں ہے؟

ریاض ... یمنی وزیراعظم کے مشیر سا م الغباری نے انکشاف کیا ہے کہ یمن کے سابق صدر علی عبداللہ صالح کو صنعاءکی سینٹرل جیل کے صحن میں دفنایا گیا تھا۔الغباری نے ٹویٹر کے اپنے اکاﺅنٹ پر تحریر کیا ہے کہ جسے علم نہ ہو اُسے معلوم ہونا چاہئے کہ سابق صدر علی صالح کو صنعاءکی سینٹرل جیل کے صحن میں اسی جگہ دفنایا گیا جہاں حسین الحوثی کو سپرد خاک کیاگیا تھا۔ یہ کھلا انتقام ہے۔ حوثی جبال مران میں اپنے رہنما حسین الحوثی کے قتل کی دقیق ترین تفصیلات کو ازبر یاد رکھے ہوئے تھے اور انہوں نے علی صالح سے پورا پورا انتقام لے لیا۔ اس سے قبل یہ اطلاعات آتی رہی تھیں کہ علی صالح کو اُس بستی میں دفنایا گیا جہاں وہ پیدا ہوئے تھے۔ دیگر نے دعویٰ کیا تھا کہ انہیں صنعاءکے الشہداءقبرستان میں دفنایا گیا ہے۔ یمنی وزیر خارجہ عبدالملک المخلافی نے گزشتہ ماہ اعلان کیاتھا کہ علی صالح کو دفنایا ہی نہیں گیا۔ انکی لاش انکے رشتہ دارو ںکے حوالے نہیں کی گئی۔ انکے متعدد رشتہ دار اور کمانڈر ابھی تک حوثیوں کے قیدی ہیں۔
 
 

شیئر: