Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حوثی باغی یمن کے نجی شعبے میں سوشل سکیورٹی کی رقم ہڑپ کر گئے

 صنعا ..... یمن میں نجی سیکٹر اور لیبر یونینز نے سرکاری طور پر اس بات کا اقرار کیا ہے کہ سوشل سیکیورٹی کے ادارے کو انشورنش کی ماہانہ رقم کی ادائیگی روک دی گئی ہے۔ یہ اقدام ادارے پر باغی حوثی ملیشیا کے مکمل کنٹرول کے خلاف بطور احتجاج کیا گیا ہے۔ حوثی ملیشیا نے نجی سیکٹرسے متعلق ملازمین کےلئے مخصوص سوشل سیکیورٹی ادارے کے سربراہ کے منصب اور مرکزی انتظامیہ میں تمام ڈائریکٹروں کے عہدوں پر اپنے آدمیوں کو مقرر کر دیا ہے۔ اس طرح ادارے کی 78.9 کروڑ ڈالر کی رقم حوثیوں کے قبضے میں آنے کے بعد ہزاروں ریٹائرڈ افراد کے معاشی حالات کو براہ راست خطرہ لاحق ہو گیا ہے۔یمن میں لیبر یونینز اور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز کے اتحاد نے ادارے کے سربراہ کے منصب پر حوثی رہنما کے تقرر کو غیر آئینی اور غیر قانونی شمار کیا گیا ہے اور اس اقدام کو فوری طور پر منسوخ کرنے اور سوشل سیکیورٹی کے سرکاری ادارے میں اپنے ہمنوا افراد کے ذریعے مداخلت روک دینے کا مطالبہ کیا گیا۔

شیئر: