ریاض میں 100غیر قانونی تارکین گرفتار
ریاض...پولیس نے ” غیر قانونی تارکین سے پاک وطن “ مہم کے تحت گزشتہ 24گھنٹوں کے دوران جگہ جگہ چھاپے مار کر 100غیر قانونی تارکین گرفتار کرلئے۔ علاوہ ازیں ریاض کے مرکزی علاقے میں ایک گودام پر چھاپہ مار کر زائد المیعاد غذائی اشیا ءضبط کرلیں۔