Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قطر کو ایران کا دم چھلہ نہیں بننے دینگے، مبارک آل ثانی

ریاض ....قطر کے حکمراں خاندان کی اہم شخصیت مبارک بن خلیفہ آل ثانی نے واضح کیا ہے کہ قطر کا ایران کی گود میں جانا کسی بھی طرح قابل قبول نہیں۔ مبارک آل ثانی اپوزیشن کا حصہ بن گئے ہیں۔ انہوں نے حکمراں خاندان کی 20سے زیادہ اہم شخصیات کے اجلاس سے خطا ب میں کہا کہ وہ قطر کو ایران کی گودمیں لیجانے والے عمل کی مخالفت کرینگے اور لایعنی سرگرمیوں سے اپنے وطن کو بچانے کی کوشش کرینگے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر امیر قطر تمیم بن حمد آل ثانی خلیجی ماحول کو مکدر کرنے والی سرگرمیوں سے بری الذمہ ہونے پر آمادہ ہوجائیں تو ہم انکے ساتھ صلح بھی کرلیں گے۔
 
 

شیئر: