ونٹر اولمپکس: آئس ہاکی میں روس نے گولڈ میڈل جیت لیا
پیونگ چینگ: جنوبی کوریا میں جاری ونٹر اولمپکس مقابلوں کے دوران مینز آئس ہاکی میں روس نے جرمنی کی ٹیم کوشکست دیکر سونے کا تمغہ جیت لیا۔ڈوپنگ اسکینڈل کے سبب اولمپک پرچم تلے شریک روسی ٹیم نے فائنل میں دلچسپ مقابلے کے بعد 4-3 سے کامیابی حاصل کی، حالیہ ونٹر گیمز میں روسی ٹیم کا یہ دوسرا گولڈ میڈل بھی ثابت ہوا۔اس سے قبل لیڈیز اسکیٹنگ میں الینا زیگیوٹوا نے طلائی تمغہ پایا تھا، کیریل کیپریزووا نے ’ گولڈن گول ‘ بناکر روسی آئس ہاکی میں اپنا نام درج کرالیا ہے، انھوں نے اضافی وقت کے 9:40 سیکنڈز میں گول کیا۔1992 کے بعد روس نے ایونٹ میں پہلی بار گولڈ میڈل حاصل کیا ہے۔