ونٹر اولمپکس:اسپیڈ اسکیٹنگ میں ہالینڈ کے ایتھلیٹس چھائے رہے
جمعرات 15 فروری 2018 3:00
پیونگ چونگ:ونٹر اولمپکس میں دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے جس میں اسپیڈ اسکیٹنگ کی 1500 میٹر ریس میں ہالینڈنے گولڈ میڈل جیت لیا جبکہ ویمنز ایونٹ کا طلائی تمغہ اٹلی کے نام رہا۔ مکس ڈبلز کرلنگ میں کینیڈا نے سونے کا تمغہ جیتا تو دوسری جانب کراس کنٹری اسکیئنگ کے اسپرنٹ کلاس مقابلے میں اسٹینا نیلسن نے سویڈن کو دوسرا طلائی تمغہ دلا دیا ۔ سلور میڈل ناروے کے ہاتھ آیا۔مینز کے ایونٹ میں ناروے کے کلابونے سب کو پیچھے چھوڑ دیا، دوسری پوزیشن اٹلی کے نام رہی۔ ویمنز سنگلز ایونٹ کا طلائی تمغہ جرمنی نے جیت لیا۔اسپیڈ اسکیٹنگ میں ہالینڈ کے ایتھلیٹس چھائے رہے اور مردوں کے 1500 میٹر اسپیڈ اسکیٹنگ ایونٹ میں سونے اور چاندی کے تمغے ہا لینڈ نے جیتے۔ کانسی کا تمغہ کوریا کے ہاتھ آیا۔لیڈیز کے 1500میٹر ایونٹ میں برطانوی ایتھلیٹ سائٹ بورڈ سے ٹکرا کر مقابلے سے باہر ہوگئی البتہ سونے کا تمغہ اٹلی کی فونٹنانے جیت لیا۔سلور میڈل ہالینڈ اور برانز میڈل کینیڈا کے نام رہا۔کرلنگ کے مکسڈ ڈبلز ایونٹ کے فائنل میں کینیڈا نے سوئٹزر لینڈ کو ہرا کر گولڈ میڈل جیت لیا۔جرمنی سونے کے5اور مجموعی طور پر10تمغوں کے ساتھ بدستور سر فہرست ہے۔