Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سابق مصری صدارتی امیدوار ابو الفتوح کے اثاثے منجمد

 قاہرہ..... مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی حکومت کے ناقد سابق صدارتی امیدوار عبدالمنعم ابو الفتوح کے اثاثے منجمد کر لئے گئے ہیں۔ انھیں 14 فروری کو کالعدم مذہبی سیاسی جماعت الاخوان المسلمون کے جلا وطن لیڈروں سے مبینہ تعلق کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔مصر کے پبلک پراسیکیوٹر جنرل کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے الاخوان المسلمون کے سابق لیڈر ابو الفتوح اور دوسرے ان تمام افراد کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن کے نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل ہیں۔اس نے بیان میں مزید کہا ہے کہ ابو الفتوح کے خلاف جاری عدالتی تحقیقات سے یہ ظاہر ہوا ہے کہ ان کے فنڈز دہشت گردی کی سرگرمیوں کو انجام دینے کیلئے استعمال ہوتے رہے ہیں۔
 

شیئر: