Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

قوانین کی عمل آوری میں سلامتی مضمرہے، مودی

نئی دہلی۔۔۔۔وزیر اعظم مودی نے ریڈیو پر نشر ماہانہ پروگرام’’من کی بات‘‘میں کہا کہ 4مارچ کو قومی سلامتی کا دن منایا جائیگا۔ روز مرہ کی زندگی میں سیکیورٹی انتہائی اہم ہے۔ اگر ہم سڑکوں کے کنارے حفاظت کیلئے درج تحریروں مثلاً ’’ساودھانی ہٹی درگھٹنا گھٹی۔۔۔ایک بھول کرے نقصان، چھینے خوشیاں اور مسکان۔۔۔اتنی جلدی نہ دنیا چھوڑو،سرکشا سے اب ناتہ جوڑو۔۔۔سرکشا سے نہ کرو کوئی مستی، ورنہ زندگی ہوگی سستی‘‘۔۔۔۔ پر عمل کریں تو حادثات سے محفوظ رہا جاسکتا ہے۔وزیر اعظم نے کہا کہ ملک کئی قدرتی اور انسانی آفات کو جھیل چکا ہے اور نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے ) آفات سے نمٹنے کے انتظامات کی قیادت کررہاہے۔ اگر ہم ہوشیار رہیں ، ضروری قوانین پر عمل کریں تو ہم اپنی زندگی کی حفاظت کے ساتھ معاشرے کو بھی نقصانات سے بچا سکتے ہیں۔
مزید پڑھیں:- - - - -مودی دنیا کے سب سے مہنگے چوکیدار، سبل

شیئر: