Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جہیز کے مطالبہ پر دولہا گیا جیل

کھنہ۔۔۔۔ہریانہ کے علاقے کھنہ کے رہنے والے جہیز کے لالچی باپ بیٹے کے خلاف پولیس تھانے میں رپورٹ درج کرادی گئی۔وہ شادی کی رسومات کی ادائیگی کے وقت لڑکی کے والد کو فون کرکے ڈیڑھ لاکھ روپے نقد کے علاوہ موٹر سائیکل کا مطالبہ کررہے تھے۔ بصورت دیگر بارات واپس لے جانے کی دھمکی بھی دی تھی۔کشمکش کے عالم میں لڑکی کے گھروالوں نے لڑکے کے باپ کو منانے کی کوشش کی لیکن وہ اپنے مطالبے پر اڑے رہے تو لڑکی کے باپ نے پولیس میں جہیز کے مطالبے کیخلاف شکایت درج کرادی ۔ ایس ایس پی ابھیشیک نے کارروائی کرتے ہوئے دولہا اوراسکے باپ کو گرفتار کرلیا۔باراتی بغیر دولہا دلہن واپس چلے گئے۔
مزید پڑھیں:- - - - -سبھی کو اپنے عقیدے کے مطابق تہوار منانے کا حق ہے ، یوگی

شیئر: