Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سری دیوی کی موت باتھ ٹب میں ڈوبنے سے ہوئی ، پوسٹ مارٹم رپورٹ

نئی دہلی۔۔۔۔بالی وڈ کی سپر اسٹار اداکارہ سری دیوی کی موت کے سلسلے میں مختلف قیاس آرائیوں کا بازار گرم تھا ۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ سے یہ بات سامنے آئی کہ سری دیوی کی موت باتھ ٹب میں ڈوبنے سے ہوئی۔ مقامی اخبار کے مطابق جس وقت وہ ٹب میں گریں وہ نشے کی حالت میں تھیں۔ رپورٹ میں  انکشاف ہوا کہ ان کے جسم میں شراب کے اجزاء موجود تھے۔نشے کی وجہ سے وہ توازن کھوکر باتھ ٹب میں جاگریں جہاں حرکت قلب بند ہونے سے وہ چل بسیں۔واضح ہو کہ ان کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ دبئی سے جاری کردیا گیا۔دبئی پولیس ذرائع کے مطابق ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی کہ سری دیوی کی موت توازن بگڑنے سے باتھ ٹب میں ڈوبنے سے واقع ہوئی۔فارنسک رپورٹ میں بھی ان کی موت کی وجہ ٹب میں ڈوبنا بتائی گئی۔
مزید پڑھیں:- - - - -شری دیوی کی موت دورۂ قلب سے ہوئی ،فارنسک رپورٹ

شیئر: