شاہی فرمان: جنرل الرویلی سعودی افواج کے نئے سربراہ مقرر
ریاض:شاہ سلمان نے سعودی افواج کے چیف آف اسٹاف جنرل عبدالرحمن البنیان کو عہدے سے ریٹائر کردیا جبکہ فیاض بن حامد الرویلی کو لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے سے ترقی دیکر جنرل اور سعودی افواج کا چیف آف اسٹاف متعین کردیا۔ لیفٹیننٹ جنرل محمد سحیم کو فضائیہ کے کمانڈر کے عہدے سے سبکدوش کرکے ریٹائر کردیا۔ لیفٹیننٹ جنرل فہد بن ترکی بن عبدالعزیز کو بری افواج کے کمانڈر کے عہدے سے سبکدوش کرکے مشترکہ افواج کا کمانڈر مقرر کردیا۔
میجر جنرل مطلق الازیمع کو ترقی دیکر چیف آف اسٹاف کا نائب بنادیا۔ علاوہ ازیں میجر جنرل جار اللہ العلوی کو اسٹراٹیجک میزائل فورس کا کمانڈر مقرر کردیا۔ میجر جنرل فہد المطیر کو بری افواج کا کمانڈر بنادیا۔میجر جنرل مزید العمرو کو فضائی دفاعی افواج کا کمانڈر، میجر جنرل ترکی بن بندر بن عبدالعزیز کو فضائیہ کا کمانڈر، عبدالرحمان البنیان کو مشیر ایوان شاہی بدرجہ جنرل، ڈاکٹر خالد بیاری کو معاون وزیر دفاع برائے ایگزیکٹیو امور متعین کردیا۔