Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت: شعبہ سیاحت سے وابستہ افراد کی تعداد 9 لاکھ سے بڑھ گئی

سیاحتی شعبے میں مردوں کی تعداد 8 لاکھ 37 ہزار ہے۔ (فوٹو العربیہ نیٹ)
شماریات اتھارٹی کا کہنا ہے کہ مملکت کے شعبہ سیاحت سے وابستہ افراد کی تعداد 9 لاکھ 66 ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جن میں سعودیوں کا تناسب 25 فصید ہو گیا ہے۔
اخبار 24 کے مطابق شماریات اتھارٹی کی جانب سے جاری اعداد وشمار میں کہا گیا ہے کہ سال 2023  کی چوتھی سہ ماہی کے مقابلے میں گزشتہ برس کے دوران ٹورازم سیکٹر سے وابستہ ہونے والوں میں 4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔
سال 2023 میں اس شعبے سے منسلک افراد کی تعداد 9 لاکھ 29 ہزار تھی جو گزشتہ برس کی چوتھی سہ ماہی تک بڑھ کر 9 لاکھ 66 ہزار سے تجاوز کرگئی۔
سیاحت کے شعبے میں سعودیوں کی تعداد میں بھی خاطرخواہ اضافہ ہوا جو اس وقت 2 لاکھ 42 ہزار تک پہنچ چکی ہے جبکہ غیرملکیوں کی تعداد 7 لاکھ 24 ہزار ہے جو 75 فیصد کے قریب ہے۔
اعداد و شمار میں مزید کہا گیا ہے کہ سیاحتی شعبے میں مردوں کی تعداد 8 لاکھ 37 ہزار ہے جبکہ خواتین 1 لاکھ 28 ہزار سے زائد ہیں۔
گزشتہ برس 2024 ہوٹل کے کمروں کی بکنگ میں 4.3 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی جس کی وجہ اس شعبے میں نئے ہوٹلوں کا اضافہ تھا جنہیں متعلقہ وزارت کی جانب سے این او سی جاری کیا گیا۔
ہوٹل کمروں کے کرایوں کے حوالے سے رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سال 2023 کے مقابلے میں گزشتہ برس 2024 کے دوران یومیہ کرایوں میں بھی 2.1 فیصد کمی دیکھنے میں آئی۔ گزشتہ برس اوسطا یومیہ کرایہ 440 ریال تھا جبکہ سال 2023 میں اسی عرصے کے دوران یومیہ اوسطا کرایہ 449 ریال رہا۔
 

 

شیئر: