زیڈ ٹی ای ٹیمپو گو اسمارٹ فون لانچ
زیڈ ٹی اے کمپنی کی جانب سے اینڈرائیڈ اوریو (گو ایڈیشن) رکھنے والا پہلا اسمارٹ فون ٹیمپو گو متعارف کروا دیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون میں 5 انچ ڈسپلے ، 480×854 پکسل ڈسپلے ، 1 جی بی ریم اور 8 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 5 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 2 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ شامل کیا گیا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 2200 ملی ایمپئیر آورز کی ہے۔ فون کی قیمت 80 ڈالر ہے۔