Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

زیڈ ٹی ای بلیڈ وی 9 اور بلیڈ وی 9 ویٹا لانچ‎

زیڈ ٹی ای کمپنی کی جانب سے موبائل ورلڈ کانگریس میں بلیڈ وی 9 اور بلیڈ وی 9 ویٹا اسمارٹ فون متعارف کروا دیے گئے ہیں۔ بلیڈ وی 9 میں 5.7 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، 2160×1080 پکسل ریزولوشن اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ،قالکوم اسنیپ ڈریگن 450 پروسیسر ، 3/4 جی بی ریم اور 32/64 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے 256 جی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ اسمارٹ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں پشت پر ڈوئل کیمرہ دیا گیا ہے جس میں ڈوئل ٹون ایل ای ڈی فلیش کے ساتھ 16 میگا پگسل اور 5 میگا پکسل کے دو کیمرے شامل ہیں۔فون کا فرنٹ کیمرہ 8 میگا پکسل کا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3100 ملی ایمپئیر آورز کی ہے۔ کنکٹیویٹی کے لیے فون میں وائی فائے ، بلیوٹوتھ ، وائی فائی ڈائریکٹ ، ایف ایم ریڈیو ، مائیکرو یو ایس بی ، جی پی ایس اور ہیڈ فون جیک دیا گیا ہے۔ فون کی پشت پر فنگر پرنٹ اسکینر بھی دیا گیا ہے۔ فون کی قیمت 179 یورو ہے۔ 
بلیڈ وی 9 ویٹا میں 5.45 انچ ایچ ڈی ڈسپلے ، 2160×1080 پکسل ریزولوشن ، اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، کالکوم اسنیپ ڈریگن 435 پروسیسر ، 2/3 جی بی ریم اور 16/32 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔ فون کے کیمرہ سیٹ اپ میں 13 میگا پکسل اور 3 میگا پکسل کے دو بیک کیمرے دیے گئے ہیں ۔ فون کا فرنٹ کیمرہ 5 میگا پکسل کا ہے۔ اسمارٹ فون کی بیٹری 3200 ملی ایمپئر آورز کی ہے۔ کنکٹیویٹی کیلئے اسمارٹ فون میں جی پی ایس ، ہیڈ فون جیک ، وائی فائے ، مائیکرو یو ایس بی ، ایف ایم ریڈیو اور بلوٹوتھ سپورٹ دی گئی ہے۔فون کی قیمت 269 یورو ہے۔

شیئر: