Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایرانی حملہ پسپا کرسکتے ہیں، بحرین

ریاض.... بحرینی وزیر خارجہ شیخ خالد بن احمد آل خلیفہ نے کہا ہے کہ انکا ملک اور خلیجی ممالک ایرانی حملہ پسپا کرسکتے ہیں۔ شیخ خالد نے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابو ظبی میں ایک پروگرام میں شرکت کے موقع پر کہا کہ ہم لوگ ایرانی حملہ پسپا کرسکتے ہیںاور خطے میں ایران کی مداخلت روک سکتے ہیں۔ بحرینی وزیر نے کہا کہ سعودی عرب، امارات، بحرین اورمصر سمیت دیگر عرب ممالک ایرانی مداخلت کو لگام لگائیں گے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ قطر کی جانب سے حرمین کے معاملات کو سیاسی رنگ دینے کی کوشش دوحہ کے سیاسی دیوالیہ پن کی علامت ہے۔

شیئر: