سرکاری افسر بن کردھوکہ دینے والا گرفتار
جھانسی ۔۔۔۔اتر پردیش کے ضلع جھانسی میں ایک شخص نے سرکاری افسر بن کر لوگوں سے لاکھوں روپے لوٹ لئے۔’’ لوک وانی کیندر ‘‘کے منیجر روہت کمار نے پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی جس پر پولیس نے ملز م کو تلاش کرکے گرفتار کرلیا۔روہت نے بتایا کہ دھوکے باز نے بتایا تھا کہ وہ وزیر اعظم رہائشی قرض اسکیم کا بندیل کھنڈ میں انچارج ہے اور اس اسکیم کے تحت لوگوں کو لاکھوں روپے کے قرض دیئے جاتے ہیں۔مبینہ افسر کے کہنے پر 27لوگوں نے 2فیصد بچت پرساڑھے10لاکھ روپے دیدیئے۔ دھوکے باز نے جعلی فارم بھروائے اور تمام لوگوں کے دستخط لیکر چلا گیا۔وقت گزرنے کے بعد کسی کو قرض نہیں ملا۔روہت جب مبینہ افسر کے گھر پہنچا تواس کی بیوی نے پستول دکھاکرجان سے مارنے کی دھمکی دی جس کے خلاف تھانے میں رپورٹ درج کرائی گئی اورکہا کہ تمام لوگوں کی رقم واپس دلائی جائے اور دھوکے باز کے خلاف کارروائی کی جائے۔