سنسکرت میں استقبالیہ گیت گانے پر تنازع
چنئی ۔۔۔۔بھارتیہ آئی آئی ٹی مدراس میں 2مرکزی وزیروں کی موجود گی میں ہوئے پروگرام میں سنسکرت میں استقبالیہ گیت گانے پر تنازع پیدا ہوگیاجبکہ تامل ناڈو میں سرکاری پروگراموں میں تمل گیت گانے کی روایت ہے۔ آئی آئی ٹی مدراس کے قریب تعمیر کئے جانے والے قومی بندرگاہ ، بحری راستے اور ساحل ٹیکنالوجی مرکز کے سنگ بنیاد کے موقع پر طلبہ نے استقبالیہ گیت گایا۔تقریب میں مرکزی وزیر ٹرانسپورٹ وقومی شاہراہ اور جہاز رانی و آبی وسائل نتن گڈ کری اور مرکزی وزیر پون رادھا کرشنن موجود تھے۔ایم ڈی ایم کے صدر وائیکو نے سنسکر ت گیت گانے کی مذمت کی اور ذمہ داروں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔ انہوں نے کہا کہ نتن گڈکری اور پون رادھا کرشنن کو غیر روایتی گیت گانے پر معافی مانگنی چاہئے کیونکہ تامل ناڈومیں حکومتی پروگراموں میں تمل استقبالیہ گیت گانے کی رواج ہے۔انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت ریاست پر سنسکرت اور ہندی تھوپنا چاہتی ہے۔