تلنگانہ میں 4مارچ کو ایک لاکھ شادیاں
حیدرآباد۔۔۔۔۔تلنگانہ میں 4مارچ کو تقریباًایک لاکھ شادیاں ہونے کا امکان ہے۔یہ کوئی اجتماعی شادی نہیں بلکہ اکثریتی طبقے کے مطابق4مارچ کا دن’’ اچھا ‘‘مانا جارہا ہے۔اکثریتی طبقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال 23اور 26نومبر کو بھی ہزاروں شادیاں ہوئی تھیں۔ایک ہی دن شادیوں کی تقریبات منعقد ہونے سے مارکیٹوں میں گہماگہمی پیدا ہوگئی ہے۔ شادی ہالز کی بکنگ تیزی سے جاری ہے۔ گل فروشوں کی چاندی ہوگئی،رینٹ اے کار کی طلب میں اضافہ ہوگیا ۔ شادی کے موسم کی وجہ سے سونے چاندی کے زیورات کی خریداری بڑھ گئی ہے۔