Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئندہ پی ایس ایل کے آدھے میچز پاکستان میں ہونگے،نجم سیٹھی

 
دبئی: کرکٹ کے متوالوں کےلئے خوشی کی خبردیتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ پی ایس ایل سیزن 4 کے آدھے سے زیادہ میچز پاکستان میں کھیلے جانے کا امکان ہے۔چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ ان شا اللہ اگلے سال کم از کم آدھا پی ایس ایل پاکستان میں ہی ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل پاکستانیوں کا اورآنے والی نسلوں کا اثاثہ ہے اور ہمیں خود اس کی حفاظت کرنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ایس ایل سیزن تھری کے 3 میچز پاکستان میں کنفرم ہیں۔جن میں سے2 پلے آف میچز لاہور جبکہ پی ایس ایل کا فائنل کراچی میں کھیلا جائے گا جس کےلئے تمام انتظامات مکمل ہیں۔ نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ پاکستان سپر لیگ کا ایونٹ بہت بہتر جا رہا ہے۔ دبئی میں پی ایس ایل کے انعقاد پرانتظامیہ شائقین کی کم تعداد کی وجہ سے بھی پریشان ہے۔ پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب کے بعد شائقین کی تعداد میں بتدریج کمی آئی ہے۔ کرکٹ شائقین کامطالبہ ہے کہ پی ایس ایل کے میچز پاکستان میں کروائے جائیں۔ ایونٹ میں کچھ میچز دبئی اور شارجہ میں کھیلے جانے کے بعد2پلے آف میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور اور فائنل 25مارچ کو نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں کھیلا جائیگا۔
 

شیئر: