11سالہ لڑکے کو115ممالک کے قومی گیت ازبر
بنگلور ۔۔۔۔ بنگلور کے 11سالہ طالب علم یتھارتھ نے اپنی صلاحیت اور انوکھے شوق کے دم پرلمکا بک آف ورلڈ ریکارڈز میں نام درج کرلیاہے۔100ممالک ایسے ہیں جن کے قومی ترانے انگریزی کے علاوہ دیگر زبانوں میں ہیں۔یتھارتھ کی ماں نے بتایا کہ ان کے بیٹے نے اسکول کی میوزک ٹیچرسے چند سال قبل دنیا کے مختلف ممالک کے قومی ترانوں کی دھن سکھانے کیلئے کہا تھا جس پر ٹیچر نے جاپان، سری لنکا اور نیپال جیسے ملکوں کے قومی ترانوں کی پریکٹس کرائی اور انہیں گانا بھی سکھایا۔ یتھارتھ کا شوق بڑھنے لگا اور وہ انٹر نیٹ کی مدد سے روزانہ ایک ملک کا قومی ترانہ سیکھنے لگا۔ اسی شوق کی بدولت اسے115ممالک کے قومی ترانے یاد ہوگئے۔ یتھارتھ کا کہنا ہے کہ وہ دنیا کے سب سے زیادہ ممالک کے قومی ترانے گانے کی حیثیت سے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرانا چاہتے ہیں ۔واضح ہو کہ اس وقت دنیا میں سب سے زیادہ ممالک کے قومی ترانے جاننے کا ریکارڈ کینیڈا کی ایورٹ کے نام ہے۔