Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طالبہ کے ہاتھوں منچلے کی دھنائی

نئی دہلی۔۔۔دہلی کے قرول باغ علاقے میں ایک طالبہ نے چھیڑخانی کرنیوالے کی دھنائی کردی ۔اسکے بعد لڑکی نے منچلے نوجوان سے کان پکڑ کر معافی بھی منگوائی۔اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی جسے دیکھ کر نوجوان نے لوگوں کے سامنے لڑکی کا پیر پکڑکر معافی مانگنا شرو ع کردی۔ خاموش تماشائی بنے لوگ موبائل سے وڈیو بنانے اور تصاویر کھینچنے میں مصروف رہے۔پولیس نے بتایا کہ لڑکی دہلی یونیورسٹی کی طالبہ ہے جو غفار مارکیٹ میں شاپنگ کررہی تھی ۔وہاں 2نوجوانوں نے لڑکی سے چھیڑ خانی کی جس پر لڑکی نے ایک نوجوان کو پکڑ کر پیٹنا شروع کردیا۔ ملزم نوجوان کیخلاف چھیڑخانی کا مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی گئی۔
مزید پڑھیں:- - - - -دبئی پولیس نے کیس بند کردیا،سری دیوی کی نعش اہل خانہ کے حوالے

شیئر: