ہواوے کمپنی کی جانب سے میڈیا پیڈ ایم 5 ٹیبلٹ متعارف کرادیا گیا ہے۔ ٹیبلٹ کو 8.4 انچ اور 10.8 انچ کے دو ڈسپلے آپشنز میں پیش کیا گیا ہے۔ دونوں ڈیوائسز میں 1600×2560 پکسل ریزولوشن اور 2.5 ڈی گلاس کور دیا گیا ہے ۔ ڈیوائس میں اینڈرائیڈ اوریو آپریٹنگ سسٹم ، کرن 970 چپسٹ ، 4 جی بی ریم اور 32/64/128 جی بی اسٹوریج دیا گیا ہے۔اسٹوریج کو ایس ڈی کارڈ کی مدد سے بڑھانے کا آپشن بھی موجود ہے۔ ٹیب کے کیمرہ سیٹ اپ میں 13 میگا پکسل کا بیک کیمرہ اور 8 میگا پکسل کا فرنٹ کیمرہ دیا گیا ہے۔ 8.4 انچ ڈسپلے کے ٹیبلٹ میں اسٹیریو اسپیکرز اور 5100 ملی ایمپیئر آورز کی بیٹری دی گئی ہے جبکہ 10.8 انچ ڈسپلے کے ساتھ ٹیبلٹ میں ہارمن اسپیکر اور 7500 ملی ایمپئر آورز کی بیٹری دی گئی ہے۔ دونوں ڈیوائسز میں فاسٹ چارجنگ سپورٹ بھی دی گئی ہے ۔ 8.4 انچ ٹیبلٹ کو 2 گھنٹے جبکہ 10.8 انچ ٹیبلٹ کو تین گھنٹے میں مکمل چارج کیا جاسکتا ہے۔ 32/64/128 جی بی اسٹوریج کے ساتھ 8.4 انچ ٹیبلٹ کی قیمت بالترتیب 350 یورو ، 400 یورو اور 450 یورو جبکہ 10.8 انچ ٹیبلٹ کی قیمت بالترتیب 400 یورو ، 450 یورو اور 500 یورو ہے۔