Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

آئندہ سال چاند پر موبائل نیٹ ورک

بارسلونا .... 2019ءکے دوران چاند پر پہلا موبائل نیٹ ورک قائم کردیا جائیگا۔ نجی ادارے چاند پر جانے والے پہلے ڈیلی گیشن کے اخراجات برداشت کرینگے۔الشرق الاوسط نے بین الاقوامی خبررساں اداروں کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ نوکیا ، وڈا فون اور موٹر ساز کمپنی آﺅڈی چاند پر جانے والے ڈیلی گیشن کے اخراجات مل جل کر برداشت کرینگی۔ یہ کام ناسا کی جانب سے خلا نورد چاند پر بھیجنے کے 50برس بعد کیا جارہا ہے۔ وڈا فون کاکہناہے کہ اس نے خلا میں کام کرنے کیلئے نیٹ ورک کو جدید خطوط پر استوار کرنے کی ذمہ داری نوکیا کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ نوکیا کو ٹیکنالوجی شریک بنالیا گیا ہے۔ ایک کلو گرام وزنی آلے پر نیٹ ورک منحصر ہوگا۔ وڈا فون نے مزید بتایا کہ 2019ءکے دوران اسپیس ایکس کمپنی کے ماتحت ویلکن نائن میزائل کے ذریعے چاندپر کیپ کینورل سے ڈیلی گیشن روانہ ہوگا۔ متعد د کمپنیاں برلن میں پی ٹی سائنٹسٹ کیساتھ مل جل کرکام کررہی ہیں۔ 
 
 

شیئر: