Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

خشک بالوں سے نجات پائیں‎

خشک بال بہت تیزی سے خراب ہوتے ہیں اور آسانی سے ٹوٹ جاتے ہیں ایسے بالوں کو ٹھیک کرنے کے لیے کچھ مقدار میں مکھن لے کر بالوں پر اس کی مالش کریں   اور بالوں کو کسی ٹوپی یا شاپر سے آدھے گھنٹے تک ڈھانپ کر رکھیں  . پھر بالوں کو شیمپو سے دھولیں کچھ ہی دنوں میں آپ کو نمایاں فرق محسوس ہو گا.
مکھن کے علاوہ خشک بالوں میں نمی واپس لانے کے لئے زیتون کا تیل بھی فائدہ مند ثابت ہوتا ہے .  آدھا کپ زیتون کا تیل نیم گرم کرنے کے بعد  بالوں میں اچھی طرح مساج کریں سر پر ایک تھیلی چڑھا کر بالوں کو  تولیے سے ڈھانپ لیں.  45 منٹ بعد بالوں کو شیمپو کر لیں  .
بالوں کی خشکی دور کرنے اور انہیں نرم اور چمکدار بنانے کے لیے مچھلی کے تیل کا ایک کیپسول روزانہ رات کو کھائیں یہ کیپسول اومیگا تھری فیٹی ایسڈ سے بھرپور ہوتے ہیں جو ناخنوں اور بالوں میں نمی برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں 
یہ بھی پڑھیں :موتی جیسے چمکتے دانت ، مگر کیسے ؟

شیئر: