ریاض.... مشترکہ فیلڈ آپریشن کرکے اقامہ و محنت اور سرحدی سلامتی قوانین و ضوابط کی خلاف ورزی کرنے والے 7لاکھافراد گرفتار کرلئے گئے۔ یہ گرفتاریاں 26صفر 1439ھ سے لیکر11جمادی الثانی 1439ھ تک عمل میں آئیں۔ تفصیلات کے مطابق مملکت کے تمام علاقو ں میں مشترکہ سیکیورٹی آپریشن کئے گئے چھاپے مارے گئے۔ ان کے تحت اب تک 696454غیر قانونی تارکین پکڑے گئے۔ ان میں اقامہ قوانین کی خلاف ورزی پر 489376، محنت قوانین کی خلاف ورزی پر 145522 اور سرحدی سلامتی قانون پامال کرنے پر 61556گرفتارکئے گئے۔9837درانداز پکڑے گئے جن میں63فیصد یمنی، 34فیصد ایتھوپین اور 3فیصد مختلف ممالک کے تھے۔ علاوہ ازیں 529ایسے افراد پکڑے گئے جوسعودی عرب سے سرحد پار کرکے باہر جانے کی کوشش کررہے تھے۔